Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکولوں میں طلبا کےلیے صحت بخش ناشتے کی فراہمی یقینی بنائی جائے: سعودی شوری

شوری کا اجلاس ڈپٹی سپیکر ڈاکٹر مشعل السلمی کی زیر صدارت ہوا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی شوری کونسل نے وزارتِ تعلیم  پر زور دیا ہے کہ وہ مملکت میں یومیہ بنیاد پر سرکاری سکول کے طلبا کو صحت بخش اور مناسب قیمتوں پر ناشتے کی فراہمی کو یقینی بنائیں ساتھ ہی سکول کینٹین کی نگرانی کے معیار کو بھی بہتر بنایا جائے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شوری کا اجلاس ڈپٹی سپیکر ڈاکٹر مشعل السلمی کی زیر صدارت منگل کو ہوا جس میں تعلیم ، طبی بیمہ اور دیگر شعبوں سے متعلق رپورٹوں کا جائزہ لیتے ہوئے ارکین نے تجاویز پیش کیں۔
کونسل نے انشورنس اتھارٹی سے کہا کہ’ معمولی حادثات کے انشورنس کلیم داخل کرنے کے طریقہ کار کا ازسرنو جائے لیا جائے تاکہ کسی ثالث کے بغیر ڈرائیور براہ راست دعوی داخل کرسکیں۔‘
ارکان شوری نے ترقیاتی اداروں کے لیے اصولی ضوابط مرتب کرنے کی بھی سفارش کی۔
علاوہ ازیں طائف، الباحہ اور عسیر ریجن کو ملانے والی سیاحتی شاہراہ پرترقیاتی منصوبہ بندی کے لیے مقامی اداروں کے مابین ہم آہنگی کی ضرورت پر بھی زوردیا گیا۔
 وزارت اسلامی امور سے کہا گیا کہ وہ مساجد کی تعمیر کے اجازت ناموں و دیگر امور میں ہونے والی تاخیر کے اسباب کا جائزہ لے کر ان کا موثر حل پیش کریں۔
شوری کے اجلاس میں دیگر امور بھی زیر غور آئے، ہلال الاحمر اتھارٹی کی ایمبولینس سروس کے کال سینٹر کوز مصنوعی ذہانت سے لیس کرنے کے علاوہ تفریحی اتھارٹی کی خدمات کو مزید بہتر کرنے کے لیے صارفین کی رائے معلوم کرنے کے لیے سروے کا اہتمام کرنے کی سفارش کی گئی۔

 

شیئر: