سعودی، ہنگری پارلیمانی فرینڈ شپ کمیٹی کے اراکان پر مشتمل شوری کونسل کے ایک وفد نے سرکاری دورہ مکمل کرلیا۔
ایس پی اے کے مطابق سرکاری دورے کے دوران ہنگری کی پارلیمنٹ کے سپیکر، فرینڈ شپ کمیٹی کے ارکان سے ملاقاتیں کیں۔
مزید پڑھیں
اس کا مقصد دوطرفہ پارلیمانی تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان دوستی اور تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔
شوری کونسل کے ارکان نے ہنگری کے تجارت، آبپاشی اور توانائی کے وزرا، حکام، سعودی ہنگری بزنس کونسل کے سربراہ سے بھی ملاقات کی۔
ہنگری کے حکام نے دونوں دوست ملکوں کے درمیان تعلقات کی اہمیت اجاگر کی اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی شوری کونسل کے وفد میں زاھر الشھری، ڈاکٹر سالم آل جربوع، ڈاکٹر عائشہ عریشی، ڈاکٹر عبدالعزیز الجلعود، ڈاکٹر فارس العصیمی اور ڈاکٹر ھشام الفارش شامل ہیں۔
ملاقاتوں میں ہنگری میں سعودی عرب کے سفیر ماجد العبدان بھی موجود تھے۔