سعودی ٹریفک پولیس نے عارضی ویزوں پر مملکت آنے والے زائرین کو ہدایت کی ہے کہ ڈرائیونگ کے حوالے سے ٹریفک قوانین پر سختی سے پابندی کریں۔
مزید پڑھیں
-
موسم گرما میں محفوظ ڈرائیونگ کے لیے ٹریفک پولیس کی ہدایات
Node ID: 874246 -
ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید میں تاخیر پر سو ریال جرمانہ
Node ID: 881964
سبق نیوز کے مطابق ادارہ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک کے علاوہ دیگر ممالک سے آنے والے وزٹرز کو چاہئے کہ وہ مملکت آنے سے قبل اپنے ڈرائیونگ لائسنس کا مستند ادارے سے عربی میں ترجمہ کرائیں۔
غیر ملکی یا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس مملکت آنے کے وقت ایک برس سے زیادہ پرانا نہ ہو ۔ خلیجی ممالک کے باشندے اس سے مستثنی ہوں گے۔
ٹریفک پولیس کا مزید کہنا ہے کہ خلیجی ممالک سے جاری ہونے والے ڈرائیونگ لائسنس کو مملکت کے لائسنس سے تبدیل کرانا ضروری نہیں ہوگا جب تک لائسنس کارآمد ہے اس پرسعودی عرب میں ڈرائیونگ کی جاسکتی ہے۔