Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں ’لیالی البحر‘ فیسٹیول : شاندار تفریحی سرگرمیوں کا آغاز

جدہ سیزن کے تحت فیسٹیول کی تقریبات 27 مئی تک جاری رہیں گی۔ فوٹو عرب نیوز
جدہ کورنیش پر رنگا رنگ تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ اتوار کے روز سے لیالی البحر ’سی نائٹس فیسٹیول’ کا آغاز ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ فیسٹیول ’جدہ سیزن‘ کا حصہ ہے اور  اس میں کئی عرب ممالک کے آرٹسٹ شرکت کر رہے ہیں، فیسٹیول کی تقریبات 27 مئی تک جاری رہیں گی۔
سی نائٹ فیسٹیول جدہ کورنیش پر اہل خانہ کے لیے متعدد پروگرام پیش کرتا ہے، جن میں عرب ثقافت کی جھلک نظر آتی ہے۔
’ سی نائٹس‘ میں ویژول ایفیکٹس پر مشتمل شو، حیرت انگیز کرتب اور مظاہرے، بچوں کی آرٹ سرگرمیاں اور عربی دھنوں کے ساتھ روایتی لوک رقص و موسیقی شامل ہے۔
تقریبات منعقد کی جانے والے مقام کی سجاوٹ میں عرب دنیا، افریقہ اور ایشیا  کے ثقافتی رنگ شامل کیے گئے ہیں۔

’ سی نائٹس‘ میں حیرت انگیز کرتب اور  بچوں کی آرٹ سرگرمیاں شامل ہیں۔ فائل فوٹو عرب نیوز

مہمانوں کے لیے آن سائٹ کیفے اور انڈور لاؤنج کی سہولیات موجود ہیں جہاں خاندان بھر کے افراد لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
سی نائٹس میں منعقد ہونے والے دیگر پروگراموں میں فٹبال ، بیچ والی بال اور دیگر ان ڈور گیمز کے مقابلے بھی شامل ہیں۔

فیسٹیول میں کئی عرب ممالک کے آرٹسٹ شرکت کر رہے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

فیسٹیول میں ایسی سرگرمیاں بھی رکھی گئی ہیں جو ہر عمر کے افراد کو ساحلی موسم سے لطف اندوز کرتی ہیں۔
جدہ کارنیش پر منعقد ہونے والا یہ فیسٹیول ممتاز سیاحتی اور تفریحی مرکز کے طور پر عروس البحر کی شناخت کو اجاگر کرتا ہے۔
 

 

شیئر: