Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’گرمی اور لو سے کیسے محفوظ رہیں‘ سعودی وزارت صحت کی آگاہی مہم

صبح دس سے سہ پہر 4 بجے تک براہ راست دھوپ کی تپش سے بچا جائے( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی  وزارت صحت نے مملکت میں جاری گرمی کی شدید لہر کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے جس میں ’لو‘ لگنے سے بچانے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق وزارت کی جانب سے’عیش بصحہ‘ (صحت کے ساتھ زندگی) کے عنوان سے آگاہی مہم  میں شہریوں کو مشورہ دیا جارہا ہے کہ صبح دس سے سہ پہر 4 بجے تک جہاں تک ممکن ہو براہ راست دھوپ کی تپش سے محفوظ رہیں۔
گپر سے باہر نکلتے وقت سر پرٹوپی یا چھتری کا استعمال کریں تاکہ دھوپ کی تپش سے محفوظ رہا جاسکے، لو لگنے کے امکانات بھی کم ہوجاتے ہیں۔
وزارت صحت نے مزید کہا موسم گرما میں  پیسنے کے اخراج سے جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کےلیے زیادہ سے زیادہ مقدار میں پانی یا صحت افزا مشروبات کا استعمال کریں۔
ڈھیلے اور مکمل بازوں والے کپڑے پہنے، گہرے رنگ کے کپڑوں سے اجتناب کریں کیونکہ یہ گرمی کو جذب کرکے جسم کو مزید گرم کردیتے ہیں۔
براہ راست دھوپ میں جانے سے قبل مناسب معیار کا ’سن بلاک‘ استعمال کریں تاکہ دھوپ کی شعاعوں سے محفوظ رہا جاسکے۔

 

 

شیئر: