سعودی ہسپتال میں کامیاب آپریشن، پانچ سالہ بچے کی بینائی بحال
یدائشی طور پرسفید موتیا تھا بینائی متاثر ہو چکی تھی۔ (فائل فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے علاقے الخبر میں ڈاکٹر سلیمان الحبیب ہسپتال کی ماہر امراض چشم ڈاکٹر لیلی جداوی نے پانچ سالہ بچے کی آنکھوں کا کامیاب آپریشن کیا۔ بینائی مکمل طورپر بحال ہو گئی۔
بچے کی دونوں آنکھوں میں پیدائشی طور پرسفید موتیا تھا۔ اس کی بینائی کافی حد تک متاثر ہو چکی تھی۔
سبق نیوز کے مطابق بچے کے والدین اسے ڈاکٹر لیلی جداوی کے پاس لائے جنہوں نے طبی معائنہ اورضروری ٹیسٹ کرانے کے بعد آنکھوں کا آپریشن کرنے کی تجویز دی۔
ڈاکٹر لیلی کا کہنا تھا بچے کی آنکھوں کا ٹیسٹ کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ اس کی دائیں آنکھ میں موتیا 80 فیصد جبکہ بائیں آنکھ 50 فیصد تک متاثر ہے جس کی وجہ سے بینائی ختم ہونے کے قریب ہے۔
آپریشن کے بعد اب بچہ مکمل طورپر صحت یاب ہو چکا ہے اور اس کی بینائی بھی سو فیصد تک بحال ہو گئی۔
