Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ریجن میں کھجور کی فصل تیار، مارکیٹ میں کن اقسام کی کھجوریں دستیاب ہیں

2024 میں مملکت نے 133 ممالک کو 1.695 ارب ریال کی کھجوریں برآمد کیں۔ (فوٹو عاجل)
ریاض ریجن میں کھجوریں اتارنے کے سیزن کا آغاز ہو گیا جو نومبر کے آخر تک جاری رہتا ہے، اس کے ساتھ ریجن کی کھجور مارکیٹوں میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔
ریاض شہر کی مارکیٹوں میں سکری، روثانہ، الخلاص، البرحی، الدخینی، الصقعی نامی کھجوریں بڑی مقدار میں آرہی ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کا کہنا ہے ریاض مملکت کے ان علاقوں میں شامل ہے جہاں کھجور کی پیداوار سب سے زیادہ ہوتی ہے۔
اس ریجن میں کھجور کی تقریبا 80 اقسام پیدا ہوتی ہیں جن میں سکری، الخلاص، البرحی، الصقعی، الصفری، المنیفی، نبتہ سیف، الخضری، المسکانی، الشیشی، السباکہ، البرنی، رشودیہ اور العسیلہ شامل ہیں۔
ریاض ریجن میں کھجور کی سالانہ پیداوار 4 لاکھ 53 ہزار ٹن سے تجاوز کرچکی ہے۔ یہاں کھجور کے 80 لاکھ سے زائد درخت ہیں جن میں 68 لاکھ درخت پھل دے رہے ہیں۔
صرف الخلاص اور زرد سکری کی سالانہ پیداوار  2 لاکھ 73 ہزار ٹن تک پہنچ گئی ہے جبکہ ان دونوں اقسام کے درختوں کی تعداد 40 لاکھ سے زیادہ ہے۔
واضح رہے 2024 کے دوران مملکت نے 133 ممالک کو 1.695 ارب ریال کی کھجوریں برآمد کی تھیں۔
وزارت کے بیان میں کہا گیا کہ وژن 2030 کے اہداف کے تحت کھجور کی صنعت کو بہتر پیداوار، سپلائی چین کے ذریعے اس شعبے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

 

شیئر: