Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کھجور کی ایکسپورٹ 50 کروڑ ریال سے تجاوز کرگئی

مملکت نے 113 سے زیادہ ملکوں کو کھجوریں بھجوائیں (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی محکمہ شماریات نے سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے دوران سعودی عرب کی کھجور برآمدات سے متعلق نئے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق محکمہ شماریات نے بتایا ہے کہ اس سال پہلی سہ ماہی کے دوران گزشتہ سال کی سہ ماہی کے مقابلے میں کھجوریں زیادہ برآمد کی گئیں۔ 552 ملین ریال سے زیادہ مالیت کی کھجوریں باہر بھجوائی گئیں۔ 
محکمہ شماریات نےبتایا ہے کہ مملکت نے 113 سے زیادہ ملکوں کو کھجوریں بھجوائیں۔ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران سالانہ شرح نمو  13 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ 

امسال کھجورکی برآمد میں گزشتہ برس کے مقابلے میں اضافہ ہوا(فوٹو، ٹوئٹر)

2016 سے  کھجوروں کی برآمدات کی قدر میں 110 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ 
یاد رہے کہ مملکت نے 2021 کے دوران کھجور کی برآمدات میں قدر کے لحاظ سے عالمی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔  
مملکت نے  1.215 ارب ریال مالیت کی کھجوریں 2021 میں برآمد کرکے عالمی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔  

شیئر: