Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی پروجیکٹ، یمن سے ایک ہفتے میں مزید ایک ہزار 171 بارودی سرنگیں تلف

جولائی کے دوران دو ہزار 730 بارودی سرنگوں کو ہٹایا جا چکا ہے (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب کے مسام پروجیکٹ نے جولائی 2025 کے دوسرے ہفتے میں یمن کے مختلف علاقوں سے ایک ہزار 171 بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز ڈیوائسز کو ہٹایا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ان میں ایک ہزار 124 پھٹنے سے رہ جانے والا آرڈیننس۔ 46 ٹینک شکن اور ایک اینٹی پرسنل بارودی سرنگ شامل ہے۔
جولائی کے دوران اب تک دو ہزار 730 بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز ڈیوائسز کو تلف کیا جا چکا ہے۔
مسام کے مینجنگ ڈائریکٹر اسامہ القصیبی نے بتایا کہ’ یہ پروجیکٹ 2018 میں شروع کیا گیا تھا جس کی مدد سے اب تک پانچ لاکھ 5 ہزار 466 بارودی سرنگیں ہٹا دی گئی ہیں۔‘
دھماکہ خیز مواد اور بارودی سرنگوں کو بلا تفریق زمین میں بچھایا گیا تھا جو عام لوگوں، خاص طور پر بچوں، خواتین اور عمر رسیدہ افراد کے لیے سنگین خطرہ بن رہا تھا۔
اس پروجیکٹ کے تحت باردوی سرنگیں صاف کرنے والے مقامی انجینیئروں کی تربیت کی جاتی ہے اور انھیں جدید سازوسامان فراہم کیا جاتا ہے اور جو یمنی دھماکہ خیز مواد کی وجہ سے زخمی ہو جاتے ہیں، یہ پروجیکٹ انھیں مدد بھی دیتا ہے۔
پروجیکٹ کے تحت مختلف ٹیموں کو دیہات، سڑکوں اور سکولوں سے بارودی سرنگوں یا دھماکہ خیز مواد کو ہٹانے کا کام سونپا جاتا ہے تاکہ عام لوگ محفوظ رہتے ہوئے نقل و حرکت کر سکیں۔ انسانی بنیادوں کے تحت دی جانے والی امداد عام لوگوں تک پہنچ سکے۔

 

شیئر: