سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو ریاض میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں بین الاقوامی کثیر الجہتی ایکشن کو بڑھانے کے طریقوں اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔
علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی اہم پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر کثیر الجہتی بین الاقوامی امور کے انڈر سیکرٹری اور وزارت کی ایجنسی برائے پبلک ڈپلومیسی کے سپروائزر جنرل ڈاکٹر عبدالرحمن بن ابراہیم الرسی بھی موجود تھے۔