متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ نے ٹریفک جرمانوں کی 60 دن کے اندر ادائیگی پر 35 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق یہ فیصلہ شارجہ کی ایگزیکٹیو کونسل کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت نائب حاکم شارجہ اور کونسل کے نائب چیئرمین نے کی۔
مزید پڑھیں
-
دبئی: ٹریفک جرمانوں پر دی جانے والی رعایت یکم مارچ کو ختمNode ID: 208506
-
ابوظبی میں ٹریفک جرمانے قسطوں میں ادا کرنے کی سہولتNode ID: 826221
ٹریفک جرمانوں میں 35 فیصد رعایت مالی جرمانے، گاڑی کی ضبطی کی مدت، ضبطی فیس اور تاخیر کے جرمانوں پر لاگو ہوگی۔ ایک سال کے اندر جرمانے کی ادائیگی پر 25 فیصد تک رعایت حاصل کی جاسکتی ہے۔
کونسل نے بتایا جرمانوں پر دی جانے والی یہ رعایت سنگین نوعیت کی ٹریفک خلاف ورزیوں پر لاگو نہیں ہوگی۔