Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اندرون ملک سیاحت کو فروغ دینے کے لیے سمر آفر کا اجرا

سیاحتی مقامات اور سرگرمیوں پر آنے والے وزٹروں کے لیے خصوصی رعایتیں ہیں‘ ( فوٹو: سبق۹
سعودی سیاحت اتھارٹی نے ’تمہارے لیے تین آفرز‘ کے عنوان سے سعودی سمر آفرز پلیٹ فارم کا آغاز کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ آفرز سعودی سمر پروگرام 2025  کی تشہیری مہم کا حصہ ہے۔
سعودی سمر آفرز پلیٹ فارم سیاحتی مقامات اور سرگرمیوں پر آنے والے وزٹروں کے لیے خصوصی رعایتوں، آفرز اور فوائد پر مشتمل ہے جوستمبر 2025 تک جاری رہے گا۔
یہ پلیٹ فارم ہوائی جہاز کے ٹکٹ، ہوٹل بکنگز، سیاحتی سرگرمیوں اور تجربات، کھانے پینے، ٹرانسپورٹ اور مکمل ٹریول پیکجز پر کئی پروموشنل آفرز فراہم کرتا ہے۔
 ہر بکنگ کے ساتھ صارفین کو تین خصوصی فوائد حاصل ہوں گے جیسے کہ خصوصی رعایتیں، مفت راتیں، فوری اپ گریڈز، بچوں کے لیے مخصوص سرگرمیاں اور دیگر سہولیات جو کہ سعودی سیاحت اتھارٹی کے شراکت داروں کی جانب سے پیش کی جا رہی ہیں۔
اتھارٹی نے نجی شعبے کی ان تمام کمپنیوں کو بھی دعوت دی ہے جو سعودی عرب میں سیاحت سے وابستہ ہیں کہ وہ خصوصی سمر آفرز پیش کریں تاکہ مزید مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کو راغب کیا جا سکے اور سعودی عرب کو ایک ممتاز سمر ٹریول ڈیسٹینیشن کے طور پر فروغ دیا جا سکے۔
تمام آفرز دیکھنے اور ان سے فائدہ اٹھانے کے لیے ویب سائٹ وزٹ کریں یا ’روح السعودیہ‘ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

شیئر: