سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے شام پر حملے کی مذمت کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں وزارت خارجہ نے شام میں سکیورٹی اور استحکام کے لیے حکومتی اقدامات کو سراہا۔
سعودی عرب نے بین الاقوامی برادری سے شام کے ساتھ کھڑا ہونے اور اسرائیلی حملوں اور خلاف ورزیوں کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حکام فدان سے شام پر اسرائیلی حملوں پر تبادلہ خیال کیا۔
بدھ کو دارالحکومت دمشق پر اسرائیل نے زوردار فضائی حملے کیے تھے جس کے بعد دونوں وزرا کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
دمشق پر اسرائیلی حملے میں وزارت دفاع کو نقصان پہنچا ہے جبکہ صدارتی محل کے قریب بھی مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
یہ حملے صدر احمد الشارع کی حکومت کے خلاف اسرائیل کی طرف سے کشیدگی کی نشاندہی کرتے ہیں۔
اسرائیل کی طرف سے دمشق پر یہ حملے ایسے موقع پر ہوئے ہیں جب شام اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان خوشگوار تعلقات ہیں۔
رواں ہفتے دروز کے اکثریتی شہر السویدا اور اس کے آس پاس جاری پر تشدد لڑائی میں سینکڑوں افراد مارے جا چکے ہیں۔
شام کے جنوبی شہر السویدا میں دروز اقلیت کے عسکریت پسندوں اور شامی افواج کے دوران جاری لڑائی میں تیزی آ گئی تھی۔