عاجل نیوز کے مطابق کسٹم وٹیکس اتھارٹی کے ترجمان حمود الحربی نے بتایا’ جدہ پورٹ پر گارکو میں آنے والی گاڑی کا معائنہ کیا گیا تو اس کے خفیہ خانوں سے نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔‘
ترجمان کا کہنا تھا’ یہ کیس محکمہ انسداد منشیات کے سپرد کردیا گیا تاکہ منشیات سمگل کرنے والے کرداروں کو گرفتار کیا جاسکے۔‘
محکمہ انسداد منشیات کے اہلکاروں نے کارگو وصول کرنے کے لیے آنے والے آٹھوں افراد کو حراست میں لے لیا جو منشیات کی سمگلنگ میں ملوث تھے۔
ایک ہفتے کے دوران سمگلنگ کی ایک ہزار 268 کوششوں کو ناکام بنایا گیا ( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
یاد رہے کہ سعودی زکوۃ، ٹیکس اینڈ کسٹمز اتھارٹی نے ایک ہفتے کے دوران بری، بحری اور فضائی پورٹس پر سمگلنگ کی ایک ہزار 268 کوششوں کو ناکام بنایا ہے۔
یہ اقدام معاشرے کو ممنوعہ اشیا سے بچانے اور نیشنل سکیورٹی برقرار رکھنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔
زکوۃ، ٹیکس اینڈ کسٹمز اتھارٹی نے ملکی درآمدات اور برآمدات پر کسٹم کنٹرول کو مضبوط بنانے، معاشرے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔