Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام ملک کا گرم ترین شہر، ریاض اور مکہ دوسرے نمبر پر

’مدینہ منورہ میں 43، جدہ میں 41، نجران اور حائل میں 40، جازان میں 36 ڈگری ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج جمعرات کو دمام ملک کا گرم ترین شہر ہے جہاں درجہ حرارت 47 ڈگری کو تجاوز کرسکتی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’دوسرے اور تیسرے نمبر پر ریاض اور مکہ مکرمہ ہیں جہاں 45 ڈگری گرمی ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ میں 43، جدہ میں 41، نجران اور حائل میں 40، جازان میں 36 اور الباحہ میں 29 ڈگری ریکارڈ کی گئی ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مشرقی ریجن میں گرد وغبار کی تاثیر ریاض، نجران، شمالی حدود، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ تک پہنچی ہوئی ہے جبکہ جازان تک ساحلی علاقے میں غبار کی وجہ سے حد نگاہ نہ ہونے کے برابر ہوگی‘۔
مکہ مکرمہ ریجن کے حوالے سے محکمے نے کہا ہے کہ ’القنفذہ اور اللیث میں گرد ہوگی جبکہ طائف اور قرب وجوار کے شہروں میں تیز ہوا چلے گی جس کی رفتار 49 کلو فی گھنٹہ ہوسکتی ہے‘۔
’مدینہ منورہ ریجن کے شہر الحناکیہ، المہد اور وادی الفرع میں بھی مطلع گرد آلود رہے گا جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔
 

شیئر: