مدینہ منورہ کے پہاڑی علاقے ’حی المجاوات‘ میں تفریحی و سیاحتی منصوبہ ’المطلل‘ اہل علاقہ اور زائرین کے لیے بہترین تفریحی پوائنٹ بن گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے تحت مختلف علاقوں میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں تاکہ تفریح و سیاحتی مقامات میں اضافہ کیا جائے۔
مزید پڑھیں
-
وزارت سیاحت نے موسم گرما کے سیاحتی مقامات پر فیلڈ وزٹ بڑھا دیےNode ID: 891238
الجماوات کے پہاڑی علاقے میں تعمیر ہونے والا یہ منصوبہ 56 ہزار میٹرمربع پرپھیلا ہوا ہے جو جدید ترین سہولیات سے مزین ہے۔
تفریحی علاقے کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ مقام تین اطراف سے پہاڑیوں میں گھرا ہوا ہے جس سے وزیٹرز کو شہر مقدس کی مغربی جانب اور حرم مدنی کا پینورامک منظر دیکھنے کو ملتا ہے۔
المطلل منصوبے میں واکنگ اورسائیکلنگ ٹریکس کے علاوہ آنے والوں کے لیے سبزہ زار بھی موجود ہیں جبکہ صاف ستھرے ہوٹلز اور کافی شاپس بنائے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں اس علاقے میں 340 گاڑیوں کی پارکنگ کا بھی انتظام ہے۔