Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ایئرپورٹ پر منشیات سمگل کرنے کی دو کوششیں ناکام، 69 ہزار نشہ آور گولیاں برآمد

مسافروں نے نشہ آور گولیاں اپنے کپڑوں میں چھپائی ہوئی تھیں (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر منشیات سمگل کرنے کی دو بڑی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔
ایس پی ے کے مطابق اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا’ دو الگ الگ پروازوں سے آنے والے مسافروں نے نشہ آور گولیاں اپنے کپڑوں میں چھپائی ہوئی تھیں۔ مجموعی طور پر69 ہزار 45 نشہ آور گولیاں (کیپٹاگون) برآمد کی گئیں۔
منشیات سمگلنگ کے پہلے کیس میں 34 ہزار 566 اور دوسری کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 34 ہزار 457 نشہ آور گولیاں ضبط کی گئی ہیں۔
اتھارٹی نے تمام سعودی پورٹس پر کسٹم کنٹرول کو سخت بنانے کے لیے جاری کوششوں کو اجاگر کیا، معاشرے کو نقصان دہ اشیا اورغیر قانونی تجارت سے بچانے کےلیے سمگلنگ سے نمنٹے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

شیئر: