سعودی نائب وزیر خارجہ سے دوحہ میں صومالیہ کے وزیرخارجہ کی ملاقات
اتوار 27 جولائی 2025 22:56
علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر نائب وزیر خارجہ انجینیئر عبدالکریم الخریجی سے جمعے کو دوحہ میں صومالیہ کے وزیرخارجہ عبدالسلام عبدی نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی) کے صومالیہ کے رابطہ گروپ کے اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر قطر میں سعودی سفیر شہزادہ منصور بن خالد بن فرحان بھی موجود تھے۔
