سعودی وزیر داخلہ سے ریاض میں سنگا پور کے سفیر کی ملاقات
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے اتوار کو ریاض میں وزارت کے دفتر میں سنگا پور کے سفیر ایس پرمجیت کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزارت داخلہ کے انڈر سیکرٹری برائے سکیورٹی امور محمد بن منھا، وزیر داخلہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل سٹیڈیز ، ریسرچ میجر جنرل خالد بن ابراہیم العروان اور ڈائریکٹر جنرل قانونی اموراوربین الاقوامی تعاون احمد بن سلمیان العیسی بھی موجود تھے۔
