Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر داخلہ نے پیرس پولیس کے آپریشن سینٹر کا دورہ کیا

پولیس کے ورک فلو اور ٹیکنالوجی کے بارے میں آگاہ کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے فرانس کے سرکاری دورے کے دوران پیرس میں پولیس آپریشن سینٹر کا دورہ کیا اور مختلف سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
ایس پی اے کے مطابق وزیرداخلہ نے دورے کے دوران سکیورٹی تعاون بڑھانے کےلیے فرانسیسی وزرا اور حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔
 پیرس پولیس پرفیکچر کے سربراہ لورینٹ نونیئر نے سعودی وزیر داخلہ کا خیرمقدم کیا۔ انہیں پیرس پولیس کے ورک فلو اور ٹیکنالوجی کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
گزشتہ برس موسم گرما میں پیرس اولمپک اور پیرا اولمپک گیمز کے آپریشن روم کا بھی معائنہ کرایا گیا۔ اس ایونٹ کے دوران تقریبا 45 ہزار پولیس افسران تعینات تھے۔
 پیرس پولیس پرفیکچر کے سربراہ نے انہیں گیمز کے دوران پولیس ٹیموں کی کارکردگی اور آپریشنز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔
پیرس پولیس کے چاق وچوبند دستوں نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلیے فرضی مشق بھی کی جس میں اہلکاروں کو ہنگامی حالت سے نمٹتے ہوئے دکھایا گیا۔

 پولیس ٹیموں کی کارکردگی اور آپریشنز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی (فوٹو: ایس پی اے)

سعودی وزیر داخلہ نے کمانڈرآف دی انویسٹی گیشن اینڈ سیکیورٹی فورسز سے بھی ملاقات کی ۔ سکیورٹی خطرات سے نمٹنے اور فیلڈ مشنز آپریشنز کے طریقہ کار کے حوالے سے بات چیت کی ہوئی۔
انہوں نے جدید ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے خطروں سے نمٹنے کی حفاظتی مشق کا مشاہدہ بھی کیا۔
 یاد رہے سعودی وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے پیر کو پیرس میں فرانس کے ہم منصب برونو ریٹیلیو سے ملاقات کی تھی۔
سعودی عرب اور فرانس کے وزرائے داخلہ نے دونوں ملکوں کی وزارت داخلہ کے درمیان سکیورٹی تعاون سے متعلق ایک ایگزیکٹیو دستاویز پر دستخط کیے۔

 

شیئر: