سعودی آرامکو نے منگل کو 2025 کی دوسری سہ ماہی کے لیے 22.67 ارب ڈالر کے خالص منافع کا اعلان کیا ہے جو مارکیٹ کی مسلسل غیر یقینی صورتحال اور خام تیل کی کم قیمتوں کے باجود اس کی آپریٹنگ مضبوطی اور مالی استحکام کو ظاہر کرتا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق آرامکو کی پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ سال کے پہلے چھ ماہ میں خالص منافع 48.68 ارب ڈالر رہا۔
مزید پڑھیں
-
سعودی آرامکو کے چینی کمپنیوں کے ساتھ معاہدےNode ID: 878738
کمپنی نے دوسری سہ ماہی کے لیے 21.1 ارب ڈالر کا بنیادی ڈیویڈنڈ اور 219 ملین ڈالر کا کارکردگی سے منسلک ڈیویڈنڈ کا بھی اعلان کیا جس کی ادائیگی تیسری سہ ماہی میں متوقع ہے,
توانائی کے اس بڑے ادارے نے صرف اس سال کی دوسری سہ ماہی میں 24.5 ارب ڈالر کا ایڈجسٹ شدہ خالص منافع ریکارڈ کیا جبکہ سال کی ششمای کے لیے آزاد نقد بہاو 34.4 ارب ڈالر اور دوسری سہ ماہی کےلیے 15.2 ارب ڈالر رہا ہے۔
بورڈ نے سہ ماہی کے لیے 21.1 ارب ڈالر کے بنیادی ڈیویڈنڈ اور اضافی کارکردگی سے منسلک 0.2 ڈالر کی ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا جو دونوں تیسری سہ ماہی میں ادا کی جائیں گی۔
آرامکو کے سی ای او امین ناصر نے کہا’ آرامکو کی کارکردگی نے پھر اس کی مضبوطی کا ثبوت دیا ہے، جس میں مسلسل شیئرہولڈر منافع اور منظم سرمایہ کاری شامل ہیں۔‘
انہوں نے کہا ’عالمی تیل کی طلب 2025 کے نصف میں یومیہ دو ملین بیرل سے زیادہ بڑھنے کی توقع ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا’ ہم طویل مدتی حکمت عملی کے پابند ہیں، جس میں نئی انرجی، مصنوعی ذہانت اور ڈیجٹیل انوویشن میں سرمایہ کاری شامل ہے۔
پہلے چھ ماہ میں کپیٹل اخراجات 24.9 ارب ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ خام تیل کی قیمت 71.5 ڈالر فی بیرل تک گر گئی جو پچھلے برس اسی مدت میں 84.3 ڈالر تھی۔