شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے گزشتہ دنوں پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی پروگرام کے تحت فوڈ باسکٹس تقسیم کیں۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق صوبہ سندھ کے اضلاع سانگھڑ اور بدین میں 1990 فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئیں جن سے 15 ہزار 388 ضرورت مند افراد نے فائدہ اٹھایا۔

شاہ سلمان مرکز کی جانب سے یہ امداد ’پاکستان میں غذائی تحفظ کے منصوبے‘ کے تیسرے مرحلے کا حصہ ہے جو 2025 کے دوران جاری ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے یہ اقدام پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات اور ہمدردی کے جذبے کے تحت کیا گیا ہے جسے شاہ سلمان مرکز کے ذریعے عملی جامہ پہنایا جارہا ہے۔ تاکہ متاثرہ افراد کی فوری ضروریات پوری کی جاسکیں۔