Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی سرحد کے قریب امارات میں زلزلے کے معمولی جھٹکے

سعودی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے علاقے میں مانیٹرنگ کی جا رہی ہے،(فائل فوٹو)
سعودی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے البطحا بارڈر کراسنگ سے تقریبا گیارہ کلومیٹر دور متحدہ عرب امارات کے اندر زلزلے کے معمولی جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ری یکٹر سکیل پر 3.5 ریکارڈ کی گئی۔
نیشنل سیسمک مانیٹرنگ نیٹ ورک نے زلزلے کے جھٹکے جمعرات کی رات گیارہ بجکر تین منٹ 52 سیکنڈ پر ریکارڈ کیے۔
سعودی عرب کے سرحدی علاقوں پر کوئی براہ راست اثر نہیں دیکھا گیا۔ متاثرہ زون کم زلزلے کی فالٹ لائنز میں ہے۔
سعودی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے علاقے میں سیسمک ایکٹویٹی کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، اس کی ٹیمیں کسی بھی ممکنہ جیولوجیکل ڈیولپمنٹ کا پتہ لگانے اور تجزیہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
امارات کے قومی مرکز برائے موسمیات (این سی ایم) کے مطابق ابو ظبی کے علاقے الظفرہ کے ایک ساحلی مقام السلع میں زلزلے کے جھٹکے محمسوس کیے گئے، اس کی گہرائی تین کلو میٹر تھی۔
سعودی عرب کے ساتھ متحدہ عرب امارات کی سرحد کے قریب زلزلہ قریبی علاقوں میں محسوس کیا گیا تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔
یاد رہے گزشتہ ہفتے بھی امارات کے علاقے خور فکان میں بھی زلزلے کے معمولی جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کی گہرائی دو کلو میٹر تھی۔

 

شیئر: