Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکیہ میں 6.2 شدت کا زلزلہ، مرکز استنبول کے مضافات میں تھا

سی بی ایس کے مطابق زلزلے کے بعد 5.3 شدت کے آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے (فوٹو: انادولو)
ترکیہ کے شہر استنبول کے مغربی مضافات میں واقع بحیرۂ مرمرہ میں 6.2 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے اثرات استنبول تک محسوس کیے گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق زلزلے کے بعد استنبول کے شہری سڑکوں پر نکل آئے تاہم کسی جانی نقصان کی ابھی تک اطلاع نہیں ہے۔
ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یلیکایا نے ایکس پر کہا کہ ’سلوِری، بحیرۂ مرمرہ ، استنبول میں چھ اعشاریہ 2 شدت کا زلزلہ آیا ہے اور اس کے جھٹکے قریبی صوبوں میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔‘
ترکیہ کی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی اے ایف اے ڈی کے مطابق زلزلے کا پہلا جھٹکا دوپہر 12 بج کر 49 منٹ پر محسوس کیا گیا اور اس کے بعد 4.4 اور اور 4.9 شدت کے دو مزید جھٹکے بھی محسوس کیے گئے۔
اے ایف پی کے نمائندے نے بتایا کہ زلزلے سے تمام عمارات لرز اٹھیں اور شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ اکثر افراد پریشانی کے عالم میں معلومات لینے کے لیے اپنے موبائل فونز استعمال کر رہے تھے یا کالز کرنے میں مصروف تھے۔
مقامی گورنر آفس کا کہنا ہے کہ ’ابھی تک ہمارے پاس کسی بھی عمارت کے گرنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔‘
دوسری جانب استنبول میونسپلٹی نے بھی بتایا کہ استنبول میں زلزلے کے بعد کوئی سیریس کیس رپورٹ نہیں ہوئے۔

شیئر: