Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانسیسی فالکن سینٹر نے تمام فالکنز پانچ دن کے اندر فروخت کردیے

اس سال کی فروخت گزشتہ برسوں کے مقابلے میں بہت بہتر رہی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
فرانس کے ایک فالکن فارم نے ریاض میں جاری انٹرنیشنل فالکن بریڈرز آکشن 2025 میں نیلامی کے آغاز کے پانچ دن کے اندر اپنے تمام فالکنز فروخت کردیے۔
ایس پی اے کے مطابق فل فالکنز سینٹر کے مالک فلب ہرٹیل نے بتایا’ اس سال کی فروخت گزشتہ برسوں کے مقابلے میں بہت بہتر رہی ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ’ ہم نے اس سال فالکنز کی تعداد کے بجائے معیار پر توجہ دی جو طلب اور نتائج دونوں میں جھلکتی ہے۔
انہوں نے کہا ’وہ نیلامی میں باقاعدگی سے حصہ لیتے ہیں اور ہرسال ایونٹ کی آرگنائزیشن میں نمایاں بہتری اور شرکت میں اضافہ دیکھتے ہیں۔‘
یہ اس ورثے کو بڑھانے اور فالکنری کے شعبے میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے سعودی فالکنز کلب کی کوششوں کا ثبوت ہے۔
 سعودی فالکن کلب کے تحت یہ ایونٹ 21 دن 25 اگست 2025 تک جاری رہے گا، اس میں دنیا بھر کے معروف فالکن بریڈنگ فارمز شریک ہیں۔
گزشتہ چار برسوں کے دوران اس ایون میں فالکنز کی ریکارڈ نیلامی ہوئی ہے۔ 2024 کے نیلامی ایڈیشن میں 56  فارمز نے شرکت کی جن میں 13 سعودی اور 43 کا تعلق 19 ممالک سے تھا۔
نیلامی میں 872 باز فروحت کیے گئے جن کی مالیت ایک کروڑ 6 لاکھ ریال سے  زیادہ تھی۔
 اس سال نیلامی کے افتتاحی دن العرادی فارم کے دو فالکن ایک لاکھ 80 ہزار ریال میں فروخت کیے گئے۔
ایک فالکن 75 ہزار ریال میں فروخت ہوا اور خالص نسل کے گرے فالکن کی نیلامی کے لیے بولی 50 ہزار ریال سے شروع ہوئی اور ایک لاکھ پانچ ہزار ریال پر ختم ہوئی۔

 

شیئر: