Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپانی سفیر نے ریاض میں انٹرنیشنل فالکن آکشن کا دورہ کیا

یہ ایونٹ 21 دن 25 اگست 2025 تک جاری رہے گا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں جاپان کے سفیر نے ریاض کے شمال میں واقع ملہم میں انٹرنیشنل فالکن بریڈرز آکشن کا دورہ کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی’ ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی فالکن کلب کے تحت یہ ایونٹ 21 دن 25 اگست 2025 تک جاری رہے گا، اس میں دنیا بھر کے معروف فالکن بریڈنگ فارمز شریک ہیں۔
سعودی فالکن کلب کے سی ای او نے جاپانی سفیر کا خیرمقدم کیا، انہیں نیلامی میں حصہ لینے والے مقامی اور بین الاقوامی بریڈنگ فارمز کے بارے میں بریف کیا گیا۔
جاپانی سفیر نے آکشن پویلین کا دورہ کیا، نمائش میں موجود فالکنز کی مختلف اقسام اور ان کی خوراک کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور کچھ فالکنز کی تصاویر لیں۔
سعودی فالکن کلب کے زیرانتظام انٹرنیشنل فالکن بریڈرز آکشن عالمی سطح پر اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ایونٹ ہے۔ دنیا بھر سے ایلیٹ فالکن نسلوں کو اکھٹا کرتا ہے، فالکنرز اور بریڈرز کے لیے ایک منزل کے طور پر کام کرتا ہے۔
گزشتہ چار برسوں کے دوران اس ایون میں فالکنز کی ریکارڈ نیلامی ہوئی ہے۔ 2024 کے نیلامی ایڈیشن میں 56  فارمز نے شرکت کی جن میں 13 سعودی اور 43 کا تعلق 19 ممالک سے تھا۔


 نیلامی کے افتتاحی دن دو فالکن ایک لاکھ 80 ہزار ریال میں فروخت ہوئے (فوٹو: ایس پی اے)

نیلامی میں 872 باز فروحت کیے گئے جن کی مالیت ایک کروڑ 6 لاکھ ریال سے  زیادہ تھی۔
 اس سال نیلامی کے افتتاحی دن العرادی فارم کے دو فالکن ایک لاکھ 80 ہزار ریال میں فروخت کیے گئے۔
ایک فالکن 75 ہزار ریال میں فروخت ہوا اور خالص نسل کے گرے فالکن کی نیلامی کے لیے بولی 50 ہزار ریال سے شروع ہوئی اور ایک لاکھ پانچ ہزار ریال پر ختم ہوئی۔

 

شیئر: