Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرمٹ کے بغیر حج کی سہولت فراہم کرنے پر 30 سرکاری ملازمین گرفتار

وزارت داخلہ کے 26، وزارت دفاع کے دو ملازمین شامل ہیں (فوٹو: اخبار 24)
سعودی کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن (نزاھہ)  نے متعدد فوجداری مقدمات کی تفتیش کا آغاز کیا ہے۔ ملزمان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔
 ایک کیس میں وزارت داخلہ کے تعاون سے 30 سرکاری ملازمین کو پرمٹ کے بغیر حج کی سہولت فراہم کرنے پر حراست میں لیا گیا۔
ان میں وزارت داخلہ کے 26، وزارت دفاع کے دو اور وزارت اسلامی امور اور نزاھہ کا ایک ایک ملازم شامل ہے۔
سرکاری ملازمین نے مملکت میں مقیم غیرملکیوں اور شہریوں کو سکیورٹی چیک پوسٹوں سے گزرنے کی اجازت دی۔
یونیورسٹی کے ایک سابق ملازم کو ملازمت کے دوران یونیورسٹی کے اکاؤنٹ سے ایک لاکھ 800 ریال غبن کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
محکمہ پاسپورٹ کے لیے کام کرنے والے ایک نان کمیشنڈ افسر کو عارضی ورک ویزوں میں توسیع کے عوض رشوت لینے کے الزام میں حراست میں پکڑا گیا۔

 

شیئر: