سعودی زکوۃ، ٹیکس اینڈ کسٹم اتھارٹی نے جدہ اسلامک پورٹ پر 28.9 کلو گرام کوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ایس پی اے کے مطابق اتھارٹی کے ترجمان محمود الحربی نے بتایا فرون میٹ کی ایک شپمنٹ میں منشیات چھپائی گئی تھی، سکیورٹی سکریننگ ٹیکنالوجی اور سراغرساں کتوں کی مدد سے کوکین کا سراغ لگایا گیا۔
زکوۃ، ٹیکس اینڈ کسٹمز اتھارٹی نے ملکی درآمدات اور برآمدات پر کسٹم کنٹرول کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔