سعودی وزیرِ صحت فہد عبدالرحمن الجلاجل نے آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں مناش یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم سعودی طلبا سے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ یونیورسٹی دنیا کے بڑے تعلیمی اداروں میں سے ایک ہے۔
مزید پڑھیں
-
حج سیزن میں اب تک وبائی امراض کا کوئی خطرہ نہیں: سعودی وزیر صحتNode ID: 890205
-
سعودی وزیر صحت کے آسٹریلیا کے سرکاری دورے کا آغازNode ID: 893387
فہد عبدالرحمن الجلاجل یونیورسٹی کے مختلف تعلیمی شعبوں کے طلبا سے ملے اور ان پر زور دیا کہ’ وہ اپنے اس کردار کو ذہن میں رکھیں کہ وہ سعودی عرب کے سفیر ہیں۔‘
سعودی وزیر کا کہنا تھا ’ مملکت اس وقت وژن 2030 کے زیرِ اہتمام اہداف کو پورا کرنے کے لیے پُرعزم تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہے جس کا نتیجہ ایک تاباں اور پُرجوش معاشرے کی تعمیر ہے جس نے ہر شعبے میں عالمی معیار کی خدمات فراہم کرنی ہیں۔‘
انہوں نے ’ہیومن کیپبیلٹی ڈیویلپمنٹ پروگرام‘ کی تعریف کی جو طلبا میں بنیادی اور مستقبل کے لیے ضروری مہارتیں پیدا کر کے انھیں عالمی مسابقت کے لیے تیار کرتا ہے۔
’یہ پروگرام طلبہ میں ہنر کی تعمیر اور تعلیم کے شعبے میں بین الاقوامی طور پر تسلیم کیے جانے والے بہترین طریقِ کار کو منتقل کرتا ہے، تعلیمی نتائج کو مقامی اور عالمی لیبر مارکیٹ سے ہم آہنگ رکھتا ہے اور کاروبار اور جدت کے کلچر کو آگے بڑھاتا ہے۔‘

وزیرِ صحت اور طلبا کے درمیان ہونے والی یہ ملاقات، سعودی قیادت کے ہیومن کیپیٹل میں سرمایہ لگانے کے عہد کا ایک اظہار ہے جس کے تحت ہزاروں سعودی طلبا، خادمِ حرمینِ شریفن کے سکالرشپ پروگرام کے ذریعے اعلٰی تعلیم حاصل کرنے کے لیے مملکت سے باہر جاتے ہیں۔
طلبا کے ساتھ ملاقات کے بعد الجلاجل کا میلبرن کا سرکاری دورہ مکمل ہوگیا۔ اب وہ آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا جائیں گے جہاں ہیلتھ کلیئر کے شعبے میں آسٹریلیا اور سعودی عرب کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنایا جا رہا ہے۔
فہد عبدالرحمن الجلاجل نے ایکس پر لکھا ’ دورہ آسٹریلیا کا مقصد باہمی تعاون کے مواقع تلاش کرنا تھا جس کے لیے کئی اجلاس ہوئے اور میں میلبرن بھی گیا۔ سٹریٹیجک شراکت کو تقویت دینا اور ہیلتھ، جدت اور بائیو ٹیکنالوجی میں مہارتوں کا تبادلہ تھا تاکہ مملکت میں ہیلتھ کیئر کے نظام کی ترقی اور سعودی وژن 2030 کے نصب العین کا حصول ہو سکے۔‘