سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے مملکت کے کئی علاقوں میں پیر سے آئندہ ہفتے تک درمیانے درجے سے موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
عاجل نیوز نے مرکز کے بیان کے حوالے سے بتایا جازان، عسیر، الباحہ، مکہ مکرمہ، تبوک اور مدینہ منورہ ریجن بارش کی زد میں ہوں گے۔
ریاض ریجن کے کچھ علاقوں میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔
جبکہ جازان، عسیر، الباحہ اور مکہ مکرمہ کے پہاڑی علاقوں میں بارش میں اضافہ متوقع ہے۔
مرکز نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ موسم کے حوالے سے رپورٹ کے لیے ویب سائٹ اور میٹیا پلیٹ فارم کو فالو اور متعلقہ حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔