خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی نیابت کرتے ہوئے مکہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز بدھ کو کنگ عبدالعزیز مقابلہ حسن قرآت و حفظ قرآن کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت اسلامی امور نے45 ویں مقابلے کا انعقاد مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں کیا۔
مزید پڑھیں
اب تک کے سب سے بڑے مقابلے میں 128 ممالک سے تعلق رکھنے والے 179 افراد شریک ہوئے۔
فائنل راؤنڈ چھ روز جاری رپنے کے بعد کامیابی سے اختتام پذیر ہوا جس کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اس سال کے مقابلے میں 5 مختلف کیٹگریز کےلیے 4 ملین ریال سے زیادہ کے مجموعی انعامات رکھے گئے ہیں۔
مسجد الحرام میں منعقدہ اختتامی تقریب میں مقابلے کے فاتحین کا اعلان اور انہیں انعامات سے نوازا جائے گا۔
قبل ازیں مقابلے کے کئی شرکا نے کہا تھا کہ فائنل راونڈ تک پہنچنا ان کے لیے فخر اور بڑے اعزاز کا باعث ہے۔
انہوں نے بین الاقوامی ججز اور جدید الیکٹرانک ججنگ سسٹم کو سراہتے ہوئے وزارت اسلامی امور کا شکریہ ادا کیا۔