Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی مقابلہ حسن قرات کے شرکا نے قرآن پرنٹنگ کمپلکس کا دورہ کیا

قرآن پاک کی طباعت کے مختلف مراحل سے آگاہ کیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر اسلامی امورکے زیراہتمام مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی مقابلہ حسن قرات، حفظ قرآن کے شرکا مدینہ منورہ پہنچ گئے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مقابلے کے شرکا نے مسجد نبوی میں حاضری دی اور نوافل ادا کیے۔
بعد ازاں شرکا نے کنگ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلکس کا دورہ کیا۔ انہیں قرآن پاک کی طباعت کے مختلف مراحل اور اس کےلیے استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی سے آگاہ کیا گیا۔
 قرآن پاک کے تحفظ کےلیے کی جانے والی کوششوں اور مختلف زبانوں میں اس کے ترجمے اور عالمی سطح پر اس کی تقسیم کے  بارے میں بھی بتایا گیا۔
کنگ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلکس سالانہ دو کروڑ نسخے تیار کیے جاتے ہیں۔ قرآن پاک کا 75 زبانوں میں ترجمہ اور خصوصی ایپلی کیشنز تیار کی گئی ہیں۔
شرکا نے مختلف زبانوں مں قرآن پاک کی اشاعت، ترجمہ اوراسے تقسیم کرنے کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ’ کمپلکس میں تیار ہونے والے قرآن پاک کے نسخے دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ایک قابل اعتماد حوالہ ہیں۔‘

دورے کے اختتام پر مہمانوں کو قران پاک کے نسخے تحفے میں دیے گئے (فوٹو: ایس پی اے)

دورے کے اختتام پر کمپلکس کے عہدیداروں نے مہمانوں کو قران پاک اور مختلف زبانوں میں تراجم کے نسخے تحفے میں دیے۔ اس موقع پر یادگاری تصاویر بھی لی گئیں۔
یاد رہے مقابلے کے شرکا مکہ مکرمہ میں کلاک ٹاور میوزیم اور دیگر تاریخی مقامات کے دورے کے بعد مدینہ منورہ روانہ ہوئے تھے۔

 

شیئر: