کریم بنزیما اور رونالڈو کا مقابلہ، کون پہلے فائنل پہنچے گا؟
’سعودی سپر کپ 2025 کے مقابلے ہانگ کانگ میں 19 سے 23 اگست تک ہوں گے‘ ( فوٹو: سبق)
آج منگل کو سعودی سپر کپ 2025 کے مقابلے شروع ہو رہے ہیں جن کا انعقاد ہانگ کانگ میں 19 سے 23 اگست تک ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی سپر کپ میں چار کلب النصر، الاتحاد، الاہلی اور القادسیہ شریک ہیں۔
افتتاحی سیمی فائنل میں النصر اور الاتحاد جو گزشتہ ایڈیشن کے لیگ اور کپ کے فاتح رہے، مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے ہانگ کانگ انٹرنیشنل سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔
یہ میچ نہایت دلچسپ ہوگا جس میں الاتحاد کے کپتان سٹار فٹبالر کریم بنزيما اور النصر کے کپتان سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالدو نئے سیزن 2025-2026 کے افتتاح پر مد مقابل آئیں گے۔