ریاض آئندہ سال فروری میں ورلڈ ڈیفنس شو کی میزبانی کےلیے تیار
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان 8 فروری کو شو کا افتتاح کریں گے( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی جنرل اتھارٹی فار ملٹری انڈسٹریز فروری 2026 میں ریاض میں ورلڈ ڈیفنس شو کے تیسرے ایڈیشن کی میزبانی کرے گی۔
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان جو جنرل اتھارٹی فار ملٹری انڈسٹریز کے نائب چیئرمین بھی ہیں، شاہ سلمان کی نیابت کرتے ہوئے 8 فروری کو ورلڈ ڈیفنس شو کا افتتاح کریں گے۔
ایس پی اے کے مطابق ورلڈ ڈیفنس شو کو سعودی پبلک اور پرائیویٹ دونوں شعبوں میں سٹریٹجک اداروں کی شرکت کے ساتھ تمام متعلقہ وزارتوں، حکام اورکمپنیوں سے مکمل تعاون حاصل ہے۔
جنرل اتھارٹی فار ملٹری انڈسٹریز کے گورنر نے ملٹری انڈسٹری سیکٹر کی سپورٹ پر شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔
اس ایونٹ کا بنیادی مقصد مملکت میں لوکلائزیشن کے اہداف کو آگے بڑھانا ہے۔
یاد رہے 2024 میں ورلڈ ڈیفنس شو کے دوسرے ایڈیشن میں 76 ملکوں کے 773 نمائش کنندگان نے شرکی کی،441 بین الاقوامی وفود کی میزبانی کی گئی۔
نمائش میں 26 ارب ریال کی مختلف نوعیت کی خریداری کے 61 معاہدے کیے گئے۔
