فیفا ورلڈ کپ 2026 کی ٹرافی اپنے عالمی سفر کے پہلے مرحلے میں سنیچر کو ریاض پہنچی ہے۔
الاخباریہ کے مطابق فٹبال ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ٹرافی کا سفر سعودی دارالحکومت ریاض سے شروع ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
150 دن کے اس پروموشنل ٹور میں مختلف براعظموں کے 30 ملکوں میں 75 مقامات پر ٹرافی کی رونمائی کی جائے گی۔
مملکت میں فٹبال شائقین کو ٹرافی کو قریب سے دیکھنے اور اس کے ساتھ یاد گار تصویر لینے کا موقع ملے گا۔
یاد رہے فیفا ورلڈ کپ 2026 اس سال موسم گرما میں براعظم شمالی امریکہ کے تین ملکوں امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں ہو رہا ہے۔
1994 کے بعد تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہو رہا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ تین مختلف ملکوں میں منعقد ہو گا۔
فٹبال ورلڈ کپ کا آغاز 11 جون کو ہوگا اور 19 جولائی کو فائنل میچ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔
#واس pic.twitter.com/OrMZPypOEr
— واس الرياضي (@SPA_Spor) January 3, 2026
ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی تعداد 32 سے بڑھا کر 48 جبکہ میچز کی تعداد بھی 64 سے بڑھا کر 104 کی گئی ہے۔ ایک ٹیم اب فائنل تک پہنچنے کے لیے سات کے بجائے آٹھ میچ کھیلے گی۔
سعودی عرب نے ایشیائی کوالیفائرز کے چوتھے مرحلے میں عراق کے خلاف بغیر کسی گول کے برابر میچ کھیل کر 2026 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
گرین فالکنز نے ساتویں مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرکے ایک تاریخ رقم کی ہے۔











