Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپین کے فالکن بریڈنگ فارم  نے تمام فالکنز فروخت کردیے

فالکز فارم کے مالک نے ایونٹ میں شرکت کے تجربے کو غیرمعمولی قرار دیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی فالکن کلب کے تحت ریاض کے شمال میں واقع ملہم میں انٹرنیشنل فالکن بریڈرز آکشن میں سپین کے فالکن بریڈنگ فارم  نے اپنے تمام فالکنز فروخت کردیے۔
فالکن بریڈنگ فارم کے مالک برنارڈو لوپیز پنٹو نے انٹرنیشنل فالکن بریڈرز آکشن میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا۔ اور اس تجربے کو غیرمعمولی قرار دیا۔
ایس پی اہے کے مطابق برنارڈو پوپیز پنٹو جنہیں فالکنری کا 20 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے، آکشن کے انتظامات کی تعریف کی اورآئندہ سال بھی شرکت کا ارادہ  ظاہر کیا۔
علاوہ ازیں سعودی عرب میں تعینات غیرملکی سفارتکاررں نے ملہم میں دورے کے دوران سعودی ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے کے عزم کو سراہا ہے۔
نیوزی لینڈ کے سفیر چارلس کنگسٹن، ناروے کی قائم مقام ناظم الامورمونا تھوسن، امریکہ کی ناظم الامور ایلیسن ڈلورتھ اور اسلواڈور کے سفیر نے ایونٹ کا دورہ کیا۔
نیوزی لینڈ کے سفیر چارلس کنگسٹن نے عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اس دورے کو تفریح اور دلچسپ قرار دیا اور کہا کہ’ خوبصورت فالکنز، سعودی عرب کے بھر پور ورثے اور ثقافت کی شاندار نمائش کی گئی۔‘
 یہ ایونٹ سعودی فالکن کلب 25 اگست 2025 تک جاری رہے گا،جس میں دنیا بھر کے فالکن بریڈرز فارمز شریک ہیں۔
گزشتہ برس نیلامی ایڈیشن میں 56 فارمز نے شرکت کی جن میں 13 سعودی اور 43 کا تعلق 19 ممالک سے تھا۔ نیلامی میں 872 باز فروحت کیے گئے جن کی مالیت ایک کروڑ 6 لاکھ ریال سے زیادہ تھی۔
خیال رہے سعودی فالکن کلب کے زیر انتظام  یہ سالانہ ایونٹ عالمی سطح پرسب سے بڑی نیلامی سمجھی جاتی ہے۔

 

شیئر: