Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی امدادی ایجنسی کا گھانا میں یتیموں کی کفالت کےلیے معاہدہ

ان اقدامات سے 850 افراد کو براہ راست فائدہ پہنچے گا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی نے گھانا میں یتیموں کی کفالت اور سپورٹ کے لیے سول سوسائٹی کی ایک تنظیم کے ساتھ مشترکہ ایگزیکٹیو پروگرام پر دستخط کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق معاہدے کا مقصد یتیموں کے لیے جامع دیکھ بھال اور کفالت فراہم کرنا ہے جس میں ان کے تعلیمی اخراجات شامل ہیں۔
یہ یتیموں کے خاندانوں کو فنانشل لٹریسی، مارکیٹنگ، انٹرپرنییورشپ اور پروفیشنل سکلز کی تربیت دے کر انہیں بااختیار بنانے کی بھی کوشش کرتا ہے۔
علاوہ ازیں فائدہ اٹھانے والوں کو چھوٹے پیمانے پراقصادی منصوبوں جیسے سلائی، بیکنگ، صابن سازی اور ریٹیل آپریشنز جیسے رپوجیکٹ شروع کرنے میں مدد کےلیے ضروری ٹولز اور سپلائیز بھی فراہم کی جائیں گی۔
ان اقدامات سے 850 افراد کو براہ راست فائدہ پہنچے گا جبکہ دو ہزار 455 افراد کی بالواسطہ مدد ہوگی۔
 یہ کوشش مملکت کی انسانی اورامدادی کوششوں سے ہم آہنگ ہے جو شاہ سلمان مرکزکے ذریعے دنیا بھر میں یتیموں کی مدد اور ان کے حالات زندگی کو بہتر بنانے کےلیے کی جا رہی ہے۔
سعودی عرب کی امدادی ایجنسی دنیا بھر میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، غریب اور ضرورت مند لوگوں کو مدد فراہم کر رہی ہے۔
مملکت نے اب تک 173 ممالک میں7 ہزار 983 پروجیکٹ مکمل کیے،141 ارب ڈالر سے زیادہ کی انسانی اور ترقیاتی امداد فراہم کی ہے۔

 

شیئر: