Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں 124 دکانیں سربمہر، 6 ٹن غیر معیاری غذائیں تلف

ریاض میونسپلٹی نےمنفوحہ محلے میں تفتیشی مہم چلاتے ہوئے 124 دکانوں کو سنگین خلاف ورزیوں پرسربمہر کر دیا ہے جبکہ 6 ٹن غیر معیاری غذائی مواد تلف کر دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’مختلف سیکیورٹی اداروں کے تعاون سے یہ مہم صارفین کی متعدد شکایات کی بنا پر چلائی گئی ہے‘۔
’مہم کا ہدف ریستوران، کیفے، گوشت اور تمباکو فروخت کرنے کی دکانوں کے علاوہ گلی محلوں میں غیر قانونی طور پر سبزی کے ٹھیلے لگانے والے لوگ تھے‘۔
’کارروائی کے نتیجے میں 812 خلاف ورزیاں درج کی گئیں، 11 مقامات کی بجلی منقطع کی گئی، 52 ریڑھیاں اور گلی فروش قبضے میں لی گئیں اور 31 ہزار سے زائد ناقابلِ استعمال اشیاضبط ہوئیں ہیں‘۔
’اس کے علاوہ 143 کلو گرام ملاوٹ شدہ تمباکو تلف کیا گیا اور 450 دیگر خلاف ورزیاں بھی پکڑی گئیں جو مختلف اداروں سے متعلق تھیں‘۔
تفتیشی ٹیموں نےبتایا ہے کہ ’خلاف ورزیوں میں نامعلوم ذرائع کے تمباکو کی فروخت، غیر محفوظ طریقے سے کھانے پینے کی اشیا ذخیرہ کرنا، زائد المیعاد ذاتی نگہداشت کی مصنوعات فروخت کرنا، صفائی کے ناقص معیار اور خراب گوشت کی فروخت شامل ہیں‘۔

شیئر: