Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’وسٹا جیٹ‘ مملکت میں ڈومیٹسک پروازیں چلانے والی پہلی غیرملکی پرائیویٹ کمپنی

جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے وسٹا جیٹ کو سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے مملکت میں ڈومیسٹک پرائیویٹ پروازیں چلانے کےلیے وسٹا جیٹ کو غیر ملکی پرائیویٹ ایئرلائن کے طور پر سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے۔
 ’وسٹا جیٹ‘ پہلی غیرملکی پرائیویٹ ایوی ایشن کمپنی بن گئی ہے جس نے مملکت میں ڈومیسٹک پروازیں چلانے کےلیے سرٹیفکیٹ حاصل کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق  یہ سرٹیفکیٹ جنرل اتھارٹی کے اس فیصلے کے بعد جاری کیا گیا جس کے مطابق غیرملکی جیٹ آپریٹرز کو سول ایوی ایشن لا کے ایگزیکٹیو ریگولیشنز کے مطابق تمام ضروریات اور معیارات کو پورا کرنے پرمملکت میں آن ڈیمانڈ پروازیں چلانے کی اجازت دی جائے گی۔
عرب نیوز کے مطابق مالٹا میں قائم وسٹا جیٹ ممکت میں پہلی غیر ملکی پرائیویٹ جیٹ آپریٹر بننے کےلیے تیار ہے جسے سعودی عرب میں ڈومیسٹک پروازوں کی اجازت دی گئی ہے۔
یہ منظوری سعودی ریگولیٹرز کی جانب سے یکم مئی کو ان قوانین کو ختم کرنے کے بعد سامنے آئی جس کے تحت بین الاقوامی چارٹر آپریٹرز کو ڈومیسٹک سروسز فراہم کرنے سے روکا گیا تھا۔
اس اقدام کا مقصد مسابقت کو فروع دینا، خدمات کے معیار کو بہتر بنانا اور پرائیویٹ سول ایوی ایشن سیکٹر کو وسعت دینا ہے۔
 جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کا یہ فیصلہ مملکت کے جنرل سول ایوی ایشن سیکٹر کو آزاد کرنے کے حوالے سے ایک اہم قدم ہے۔
وژن 2030 کے تحت بین الاقوامی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور مسابقت میں اضافے کےلیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 

شیئر: