سعودی ایوان شاہی نے کہا ہے کہ شہزادہ فہد بن مقرن بن عبد العزیز آل سعود کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی نے کہا ہے ’متوفیہ کی نماز جنازہ آج جمعرات کو مغرب کی نماز کے بعد مسجد الحرام میں ادا کی جائے گی‘۔
ایوان شاہی نے شہزادہ فہد بن مقرن بن عبد العزیز آل سعود سے تعزیت کرتے ہوئے متوفیہ کے لیے رحمت ومغفرت اور بلند درجات کی دعا کی ہے۔