Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

60 فیصد سے زیادہ سعودی خواتین کی عمریں 29 سال سے کم ہیں: محکمہ شماریات

60 برس یا اس سے زائد عمر کی بزرگ خواتین کا تناسب 6.2 فیصد ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے جمعرات کو اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مملکت میں 60 فیصد سے زائد خواتین کی عمر 29 برس سے کم ہے جو ملک میں خواتین کی آبادی میں نوجوان طبقے کے بڑھتے ہوئے تناسب کی عکاسی کرتا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے ’سعودی خاتون 2024‘ کے عنوان سے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ سعودی عرب میں خواتین کی کل تعداد 98 لاکھ ہے جن میں سے 35.7 فیصد خواتین کی عمر 15 سے 34 سال کے درمیان ہے جبکہ 17.6 فیصد خواتین کی عمریں 20 سے 24 سال  کے درمیان ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 60 برس یا اس سے زائد عمر کی بزرگ خواتین کا تناسب 6.2 فیصد ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق سعودی خواتین میں روزگار حاصل کرنے والی خواتین کی شرح 31.8 فیصد ہو چکی ہے جبکہ سعودی لیبر مارکیٹ میں ان کی شراکت 36 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
 

 

شیئر: