سعودی عرب نے سوڈان میں شمالی دارفور کے علاقے میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے امدادی قافلے پر ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق 16 گاڑیوں پر مشتمل امدادی قافلے میں شامل تین ٹرکوں میں آ گ لگ گئی، قافلے کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ قحط زدہ علاقے میں امداد پہنچانے کی کوشش کررہا تھا۔
مزید پڑھیں
-
سونے کی کان منہدم ہونے سے ہلاکتیں، سعودی عرب کی سوڈان سے تعزیتNode ID: 891626
-
شام، لبنان، سوڈان اور یمن میں امدادی سرگرمیاں جاریNode ID: 892161
سعودی وزارت خارجہ نے بیان میں واضح طور پر کسی بھی ایسی چیز کو مسترد کیا جس سے شہریوں، ریلیف اور انسانی ہمدردی کے کارکنوں کی سلامتی اور تحفظ کو خطرہ لاحق ہو۔
سعودی عرب نے سوڈان میں تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ 11 مئی 2023 کو دستخط کیے گئے جدہ اعلامیہ پر عمل کریں جس میں شہریوں کے تحفظ، ریلیف اور انسانی امداد کی راہداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کا عزم شامل ہے۔
علاوہ ازیں رابطہ عالم اسلامی نے بھی حملے کی سخت مذمت کی، اسے مذہبی اقدار اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا جبکہ سوڈانی عوام جنگ کی تباہی اور اس کے اثرات سے متاثر ہیں۔
بیان میں فریقین پر زور دیا گیا کہ وہ جدہ اعلامیے کے نکات کی پاسداری کریں جس میں شہریوں اور امدادی سامان کی راہداروں کے تحفظ کو یقینی بنانا شامل ہے۔ سوڈان کے تنازع کے سیاسی حل تک پہنچنے کے لیے موثر اور سنجیدہ مذاکرات کیے جائیں۔
یاد رہے کہ سعودی عرب اور امریکہ کی ثالثی میں سوڈان میں دو اہم فریقوں سوڈانی مسلح فورسز اور ریپڈ سپورٹ فورسز نے جدہ اعلامیے پر دستخط کیے تھے۔