سعودی مصری سپریم کو آرڈینیشن کونسل کے جنرل سکرٹریٹ کا پہلا اجلاس ریاض میں ہوا جس کی سربراہی ایوان شاہی کے مشیر اورمحمد التویجری اور مصری نائب وزیراعظم برائے صنعتی ترقی لیفٹیننٹ جنرل کمال الوزیر نے کی۔
سعودی عرب کی جانب سے محمد التویجری اور مصر کی جانب سے کمال الوزیر کوسل کے سیکرٹری جنرل بھی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق اجلاس میں دونوں ملکوں کے درمیان سٹریٹجک تعلقات اور اسے فروغ دینے کے طریقوں کے بارے میں مشترکہ وژن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کونسل کے آئندہ اجلاس کی تیاری کےلیے مشترکہ ایکشن پلان پر بھی بات چیت کی گئی جس کی صدرات سعودی ولی عپد اور مصری صدر کریں گے۔
سعودی مصری سپریم کونسل کے سیکرٹریز نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اجلاس مصر میں سعودی سفیر صالح الحسسینی اور سعودی مصری سپریم کو آرڈینیشن کونسل کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل فھد الحارثی نے بھی شرکت کی۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ مصر کے موقع پر سعودی، مصری سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے قیام اور دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور تحفظ کے معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔