Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بریدہ فیسٹول میں اس سال سیکڑوں ٹن کھجوریں فروخت ہوئیں

فیسٹول کسانوں، خریداروں اور تاجروں کو اپنی جانب متوجہ کر رہا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
بریدہ ڈیٹ کارنیول سعودی عرب اور خلیج تعاون کونسل کے مختلف علاقوں سے آنے والے کسانوں، خریداروں اور کھجور کے تاجروں کو اپنی جانب متوجہ کر رہا ہے۔
خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اس سال فیسٹول میں سیکڑوں ٹن کھجوریں فروخت ہوئیں، جن میں سب سے زیادہ مقبول کھجور کی قسم ’سکری‘ رہی جو خاص طور پر قصیم کے علاقے میں پسند کی جاتی ہے۔
اس کے علاوہ ’خلاص، سقعی، ونانہ، برحی، شقرا، مجدول، ہوشانیہ اور دیگر کئی اقسام کی کھجوریں بھی خریداروں میں بے حد مقبول ہیں۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق بریدہ کا کھجور فیسٹول روزانہ قصیم کے کھجور کے فارمز سے 100 سے زیادہ اقسام کی کھجوریں پیش کر رہا ہے۔
یہ فیسٹول مقامی کمیونٹی کے لیے معاشی اور سماجی مواقع بھی فراہم کرتا ہے۔ کسانوں اور کھجور کے تاجروں کے لیے یہ ایک اہم مارکیٹنگ پلیٹ فارم بن چکا ہے۔
یہ سالانہ فیسٹول نمایاں ترقی کا مظہر بن چکا ہے اور کسانوں کے لیے نئے مواقع فراہم کر رہا ہے۔

Caption

فیسٹول میں آنے والی تمام کھجوروں کی نگرانی کے لیے ایک کوالٹی کنٹرول ٹیم تعینات کی جاتی ہے، جو اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ تمام پھل صارفین کے معیار پر پورا اتریں۔
یہ فیسٹول نوجوان مرد و خواتین کے کام کو نمایاں طریقے سے پیش کر رہا ہے، اس موقع پر مختلف تقریبات، پروگرام، سرگرمیاں اور نمائشیں منعقد کی جاتی ہیں، جن کا محور کھجور اور اس سے تیار ہونے والی مصنوعات ہوتی ہیں۔ اس میں مختلف سرکاری، سماجی اور فلاحی ادارے بھی بھرپور شرکت کرتے ہیں، جس سے فیسٹول کی اہمیت اور وسعت میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔

 

شیئر: