جاپان کے شہر اوساکا میں جاری ’ایکسپو2025 ‘ کے سعودی پویلین میں اب ’دی آرٹ آف المانجا‘ بھی لوگوں کو دیکھنے کو ملیں گی، جو مملکت کی چند انتہائی بااثر خواتین کے بارے میں کہانیں سنائیں گی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ان ڈرائنگز سے یہ بھی معلوم ہوگا کہ ان خواتین کی کامیابیوں نے کس طرح آنے والی نسلوں کو متاثر کیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
جاپان کے ولی عہد نے اوساکا ایکسپو میں سعودی پویلین کا دورہ کیاNode ID: 891895
-
جاپان کے اوساکا ایکسپو میں سعودی فیشن کی دھومNode ID: 892541
’ایکسپو 2025 ‘ میں جن کا نام خاص طور پر سامنے آئے گا ان میں یہ تین خواتین شامل ہوں گی۔
رانیہ معلا، جو زادک کلِنری اکیڈمی کی بانی اورصدر ہیں۔ مشاعل الشمیمری، جو ایروسپیس انجینیئر اور’مشاعل ایروسپیس‘ کی بانی ہیں۔
جمانا راشد الراشد، جو سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ کی سی ای او، اور ’ریڈ سِی فلم فاؤنڈیشن‘ کی چیئر ہیں۔
منتظمین کے مطابق، سعودی پویلین کے مقاصد میں سعودی خواتین رہنماؤں کے کارناموں کو اہتمام سے منانا، دوسرے کلچرز کے ساتھ مکالمے کو آگے بڑھانا اور مملکت میں جاری تبدیلی کے تمام پہلوؤں کو دنیا کے سامنے لانا شامل ہے۔
سعودی پریس ایجنسی نے ایکس پر شائع کی گئی ایک پوسٹ کا حوالہ بھی دیا ہے جس کی لائن ہے ’سعودی عرب میں آئیے اور دیکھیے کہ آپ کیسے متاثر ہوتے ہیں۔‘

’ایکسپو2025 ‘ کے دوران جو اپریل میں شروع ہوئی تھی اور اکتوبر تک جاری رہے گی، سعوی پویلین 700 سے زیادہ ایونٹس کی میزبانی کر رہا ہے جن میں نمائش دیکھنے کے لیے آنے والوں کو سعودی میراث کی تنوع، ثقافت اور فنون کے بارے میں بصیرت اور ادارک حاصل ہوتا ہے۔
اس نمائش کا عنوان’ہماری زندگیوں کے لیے مستقبل کے معاشرے کے ڈیزائن کی تشکیل‘ ہے۔ آئندہ ورلڈ ایکسپو 2030 میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہوگی۔