سعودی عرب کی وزارتِ ثقافت، جاپان کے شہر اوساکا میں 15 جولائی سے ایک ثقافتی ہفتے کی میزبانی کر رہی ہے جس میں مملکت کا تہذیبی ورثہ اور ہاتھ سے بنی ہوئی اشیا لوگوں کے سامنے رکھی جائیں گی۔
یہ خصوصی ہفتہ، ایکسپو گیلری کے مشرقی حصے جاپان اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کے 70 برس پورے ہونے کے موقع پر ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں
-
جاپان کے ولی عہد نے اوساکا ایکسپو میں سعودی پویلین کا دورہ کیاNode ID: 891895
اس ’ہفتے‘ میں جو سرگرمیاں ہوں گی ان میں سعودی عرب کی طرف سے 2025 کو ’دستکاری کا سال‘ قرار دیے جانے کے انیشییٹیو کو خاص پر لوگوں کے سامنے لایا جائے گا۔ اس میں مملکت کی تخلیقی صنعت اور ہنر و مہارتوں کو جاپانی شہریوں اور دنیا بھر کے لوگوں کے سامنے رکھا جائے گا۔
اس ایونٹ میں فوٹو گرافی کی ایک نمائش بھی ہو گی جس میں دونوں ممالک کی دو طرفہ تعلقات کی تاریخ پر فوکس کیا جائے گا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس کے علاوہ سعودی عرب کا ہیریٹج کمیشن، سعودی آرٹی زینل کے تعاون سے سعودی ہنر کی ایک روایتی نمائش کی میزبانی کر رہا ہے۔
اس نمائش میں کھجور کے درختوں کے پتوں سے چیزیں بُننے کا لائیو مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ السدُو بُنائی اور مٹی سے برتن بنانے کے فن کو بھی لوگ دیکھ سکیں گے۔

ثقافتی ہفتے میں روایتی سعودی مجلس کا اہتمام بھی ہوگا جس میں مہمانوں کو سعودی عرب کی کھجوریں اور کافی پیش کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ موسیقی کی ایک مشترکہ پرفارمنس کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
اوساکا میں جاری ایکسپو 2025 میں سعودی عرب کا پویلین 700 سے زیادہ ایسی ثقافتی سرگرمیوں کی نمائش کرے گا جس کو دیکھنے والے اسے ذاتی تجربے کے طور پر محسوس کریں گے۔
اس میں مملکت میں جاری ایجاد و اختراع اور ثقافتی تاریخ کے مختلف پہلوؤں کو بھی یکجا کر کے دکھایا جائے گا۔
ثقافتی ہفتے کا انعقاد مملکت کے اس وسیع تر انیشی ایٹیو کا حصہ ہے جس کا مقصد سعودی عرب اور جاپان کے تعلقات میں مضبوطی کے ساتھ ساتھ دیگر اقوام کے سات روابط کو تقویت دینا شامل ہے۔