Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان، عسیر اور الباحہ میں بارش، مشرقی ریجن میں گرمی

’جازان، عسیر اور الباحہ کے نشیبی علاقوں میں سیلابی ریلوں کا خدشہ ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج اتوار کو جازان، عسیر اور الباحہ میں موسلادھار ہوگی جبکہ مکہ مکرمہ کے بعض علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’جازان، عسیر اور الباحہ میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلابی ریلوں کا خدشہ ہے‘۔
محکمے نے کہاہے کہ ’مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاوہ نجران کے بالائی علاقوں میں دھند چھائی رہے گی‘۔
دریں اثنا محکمہ موسمیات نے مشرقی ریجن کے رہائشیوں کے لیے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’آج ریجن بھر میں گرمی کی شدید لہر ہوگی‘۔
’بعض شہروں میں دن کے وقت 48 ڈگری گرمی ہوگی جبکہ بعض علاقوں میں درجہ حرارت اس سے زیادہ ہوسکتی ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’بحیرہ احمر میں شمال مغربی اور کہیں مغربی ہوا چلے گی جس کی رفتار کہیں 35 کلو میٹر فی گھنٹہ اور کہیں 45 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی‘۔
’تیز ہوا کے باعث اونچی موجیں اٹھیں گی جن کی بلندی دو میٹر تک ہوسکتی ہے‘۔
’اسی طرح خلیج عرب کے سمندر میں شمالی اور مغربی ہوا چلے گی جس کی رفتار 30 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی اور اس کے باعث ایک میٹر تک اونچی موجیں اٹھیں گی‘۔
 

شیئر: