گورنر مدینہ منورہ شہزادہ سلمان بن سلطان اور وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے بھی سالانہ قومی مہم میں خون کا عطیہ دیا اور اس مہم میں شرکت کی اپیل کی۔
یاد رہے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گزشتہ روز خون کا عطیہ دینے کی قومی مہم کا آغاز کیا اور معاشرے کے تمام افراد کو خون کا عطیہ دینے کی ترغیب دی۔
مزید پڑھیں
-
سعودی ولی عہد نے خون کا عطیہ دے کر سالانہ مہم کا آغاز کر دیاNode ID: 893629
ایس پی اے کے مطابق وزیر صحت فہد الجلاجل نے بھی خون کا عطیہ دیا اور اس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
انہوں نے بتایا’ 2005 سے اب تک 22 ہزار سے زیادہ شہریوں کو بار بار خون کے عطیات دینے پر کنگ عبدالعزیز میڈل تھرڈ کلاس دیے گئے ہیں۔‘
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے سالانہ قومی مہم کے اثرات اور سکیل کی تعریف کی گئی ہے۔
اس سے قبل سعودی وزارت صحت نے بیان میں کہا تھا کہ ’خون کے عطیات براہ راست بلڈ ڈونیشن سینٹر پر جا کر یا صحتی ایپ کے ذریعے آن لائن بکنگ کراکے دیے جا سکتے ہیں جس میں سہولت اور آسانی ہے۔‘
’اس اقدام کا مقصد مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے مطابق رضاکارانہ عطیات کو فروغ دینا اور صحت سے متعلق آگاہی کو بڑھانا ہے۔‘
وزارت کے مطابق’ مملکت میں 185 منظور شدہ بلڈ ڈونیشن کام کررہے ہیں تاکہ مختلف شہروں اور علاقوں میں اعلی ترین معیار کے مطابق محفوظ صحتخدمات فراہم کی جا سکیں۔‘
وزارت نے معاشرے کے تمام افراد پر انسانی ہمدردی کے کلچر کو فروغ دینے کےلیے خون کا عطیہ دینے پر زور دیا۔