سعودی وزیر خارجہ کا ترکیہ اور جرمنی کے ہم منصبوں سے بھی رابطہ
غزہ کی حالیہ صورتحال، کشیدگی میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعے کو ترکیہ کے ہم منصب ہاکان فیدان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران غزہ کی حالیہ صورتحال، کشیدگی میں اضافے، اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکنے اور پٹی کے شہریوں کے انسانیت سوز مصائب کے خاتمے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔
علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان اور جرمن ہم منصب یوہان واڈے فیہول کے درمیان رابطے میں غزۃ کی صورتحال،جنگ کو روکنے اور انسانی مصائب کے خاتمے کےلیے بین الاقوامی کوششیں تیز کرنے کی اہمیت پر بات چیت کی گئی۔
