ابہا میں المفتاحہ کے گاؤں میں فلم کمیشن نے ’فلم تنقیدی فورم‘ کی میزبانی کی ہے جو یہاں اپنی نوعیت کا پہلا ایسا ایونٹ ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس قسم کے مزید فورم بھی ہوں گے جن کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے، کمیشن اسی برس منقعد کرے گا۔
مزید پڑھیں
-
سعودی فلم کمیشن اب سنیما سیکٹر کو بھی ریگولیٹ کرے گیNode ID: 858606
اس سلسلے کا اختتام، نومبر میں ریاض میں ہونے والی ’انٹرنیشنل فلم تنقیدی کانفرنس‘ کے خاتمے کے ساتھ ہوگا۔
ایسے فورمز کا مقصد مملکت کی ثقافتی شناخت کو آگے بڑھانے کی حکمتِ عملی کے طور پر، فلم کی تنقید کو فروغ دینا ہے۔
’انٹرنیشنل فلم تنقیدی کانفرنس‘ کے جنرل سپروائزرمشاری الخیاط نے بتایا کہ’ ابہا میں اس فورم کے انعقاد کے پیچھے جو سوچ کار فرما تھی وہ اِس شہر کی ثقافتی اور فنی حیثیت کو لوگوں کی نگاہوں کے سامنے لانا تھا۔‘
انھوں نے کہا کہ’ ایک مستحکم قومی فلم انڈسٹری تنقید کے بغیر نامکمل کہلائے گی کیونکہ تنقید، نظر آنے والے منظر کے پیچھے عوامل کا جائزہ لیتی ہے اور تصویری مفہوم کے معانی کھول کھول کر بتاتی ہے۔‘
مشاری الخیاط نے کہا کہ ’اس تنقیدی کانفرنس کے گزشتہ ایڈیشن میں 10 ہزار افراد شریک ہوئے تھے اور30 ممالک سے 42 مقررین نے اس موقع پرخطاب کیا تھا۔
یہ فورمز،عالمی سنیما سے متعلق مکالمے کے لیے ایک رہنما پلیٹ فارم کے طور پر مملکت کی حیثیت کو مضبوط بناتے ہیں۔